Chicken Malai Boti چکن ملائی بوٹی
- (چکن آدھا کلو ﴿بون لیس
- (ہری مرچ ایک کھانے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
- ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
- (سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ ﴿بھنا اور پسا ہوا
- گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
- (دھنیا ایک چائے کا چمچ ﴿بھنا اور پسا ہوا
- سفید مرچ آدھا چائے کا چمچ
- (لال مرچ ایک چائے کا چمچ ﴿کُٹی ہوئی
- کریم دو کھانے کے چمچ
- دہی دو کھانے کے چمچ
- لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
- نمک ایک چائے کا چمچ
- (بادام دو کھانے کے چمچ ﴿پسے ہوئے
- گھی یا تیل برشنگ کے لئے
.ایک پیالے میں چکن کو ہری مرچ، ادرک لہسن کا پیسٹ، سفید زیرہ، گرم مصالحہ، دھنیا، سفید مرچ، لال مرچ، کریم، دہی، لیموں کا رس، نمک اور بادام کے ساتھ دو گھنٹے کے لیے میری نیٹ کر لیں۔
.اب انھیں اسکیورز پر لگا کر باربی کیو کریں، یہاں تک کہ وہ تقریباً تیار ہو جائیں۔
.پھر ان پر برش سے بچا ہوا میری نیشن لگائیں اور مزید پانچ منٹ باربی کیو کر لیں۔
.اب ان پر گھی یا تیل سے برشنگ کریں، یہاں تک کہ وہ تیار ہو جائیں۔
No comments:
Post a Comment